بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان حکومت کا چمن کے مقامی بیروزگار افراد کو 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان

بلوچستان حکومت نے چمن کے مقامی بیروزگار افراد کو خصوصی پیکج کے تحت 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے چمن کے مقا می بے روزگار افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 20 ہزار روپے ماہا نہ فراہم کیے جائیں گئے کیونکہ حکومت کو چمن کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔

یہ بات انہو ں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

جان اچکزئی کا کہنا تھاکہ رجسٹرڈ افراد کو میسج موصول ہو جائیں گے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ چمن فٹبال اسٹیڈیم میں کاؤنٹر پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے،جسے ہم ممکن طور پر کم کرنے کیلئے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اب تک 400 افراد رجسٹرڈ ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کو خود کو رجسٹرڈ کروانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker