انٹرنیشنلتازہ ترین

فلپائن میں 7.5 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے،جاپان میں بھی سونامی کی وارننگ جاری

منیلا: فلپائن میں 7.5 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 63 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے باعث سمندر میں ایک میٹر تک لہریں بلند ہو سکتی ہیں جبکہ جاپان میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker