مستونگ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احکام الدین ساتکزی کو ٹرانسفر کرکے دوبارہ کرپٹ عناصر کے لئے راہموار کرکے مسلط کرنا چاہتے ہیں سردار عظیم جان محمد شہی سردارزادہ میر سمندر خان محمدشہی کا ردعمل
چیف آف محمد شہی قبائل سردار عظیم جان محمدشہی اور سردارزادہ میر سمندر خان محمد شہی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احکام الدین ساتکزئی کی مستونگ سے اچانک ٹرانسفر کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت مستونگ کے تعلیمی اداروں کو دوبارہ تباہ کرنے کی کوشش کرکے ایک ایماندار مخلص افیسر کو ٹرانسفر کیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی سے قبل مستونگ کے تعلیمی ادارے تباہ تھے تعلیم کے تمام فنڈز کرپشن و بدعنوانی کے شکار تھے تعلیمی اداروں پر کوئی توجہ نہیں تھا حتی کے نان ٹیچنگ کے تمام پوسٹ خرید و فروخت ہوگئے لواحقین کے پوسٹیں بھی بک گئیں مگر جب سے احکام الدین ساتکزئی نے مستونگ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تھا اس نے مستونگ میں تعلیمی ماحول کو واپس ٹریک پر لائے بنز اسکولوں کو کھول دیئے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے تمام مسائل حل کیئے اب اس کی ٹرانسفر سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مستونگ کے تعلیمی ماحول کو تباہ کرنے کے لیئے دوبارہ کرپٹ اور کرپشن زدہ عناصر کو لانے کے لیئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں مگر ہم اپنے علاقے کی وسیع تر مفاد میں ایسا کرنے کی قطعی طور اجازت نہیں دینگے
انہوں نے نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان نگران وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی کی ٹرانسفر کو منسوخ کرکے دوبارہ ڈی ای او مستونگ تعینات کیا جائے


