پاکستانتازہ ترین

موسم کی خرابی کے سبب سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن درہم برہم

کراچی: موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں خلل آیا جس کی وجہ سے 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن غیر معمولی متاثر ہوا ہے، طیاروں کو لینڈ کرنے کے لیے کئی کئی گھنٹے فضا میں چکر کاٹنے پڑے جب کہ فیول ختم ہونے پر ایک غیرملکی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارنا پڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سیالکوٹ کی 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں، دوحہ سے پہنچی قطر ائیر کی پرواز کو سیالکوٹ لینڈنگ کےلیے ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جسے بعد ازاں فیول کم ہونے پر لاہور لینڈ کرایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسی طرح ائیرعربیہ کی شارجہ کی پرواز بھی ساڑھے 3 گھنٹے چکر کاٹ کر لینڈ کر سکی جب کہ فلائی دبئی کی دبئی سیالکوٹ کی پرواز بھی ڈیڑھ گھنٹے چکر کاٹ سیالکوٹ لینڈ کرسکی۔

پی آئی اے کی پرواز کو جدہ سے تاخیر سے روانہ کیا گیا جب کہ سیالکوٹ سے غیرملکی چاروں پروازوں کی روانگی میں بھی غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker