پاکستانتازہ ترین

میرا ہنستا بستاگھر تباہ ہوا، عمران دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا: خاور مانیکا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند اور عدت میں نکاح کیس کے شکایت کنندہ خاور مانیکا کا کہنا ہےکہ عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خاور مانیکا نے الزام لگایا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی، میرا ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا، میں بے بس تھا خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

خاور مانیکا نے یہ الزام بھی لگایا کہ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا پنجاب سنبھال رکھا تھا، میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہےکہ کیس سے پہلے ہی میں نے اسے ملازم رکھا۔

خاور مانیکا اپنے بچوں کے واٹس ایپ میسج میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker