پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود مزید 12 مقدمات میں گرفتار

راولپنڈی: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا نام مزید 12 مقدمات میں شامل کرلیا گیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ9 مئی کے راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔

اس نظام کے کرتا دھرتا طاقتور ترین شخص نے مجھے کہا آپ 9 مئی میں ملوث نہیں: شاہ محمود

پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ کے دفتر پر حملہ اور میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی نامزد ہیں جب کہ ان کی تمام 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ شاہ محمود سے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے۔

اس کے علاوہ پراسیکیوٹر نے تمام 12 مقدمات میں شاہ محمود کے 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker