پاکستان
چینی وزیرخارجہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرخارجہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔
چین کے وزیرخارجہ کے دورےکے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔
چین کے وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ پاک چین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔



