پاکستانتازہ ترین

بڑی پیش رفت ! پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل ایک بڑے تعطل کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اب تک موصول نہیں ہوا، جس کے باعث نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اس سلسلے میں جمعہ کی رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطحی بیٹھک ہوئی جس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، سہیل آفریدی، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

جس میں صوبائی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ صبح جاری کیا جائے گا ،

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا بڑا اعلان، پی ٹی آئی کے لیے نئی مشکل؟
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ ہونے کے بعد پارٹی ارکان کے دستخط حاصل کیے جائیں گے تاکہ اسمبلی میں باضابطہ قرارداد پیش کی جا سکے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے ، وکلا کی ٹیم تجاویز پیش کر رہی ہے اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے قانونی طریقۂ کار مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker