ملائیشیا کی ریاست جوہر کے شاہ سلطان ابراہیم اسکندر نے 5سال کےلیے ملائشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور حلف اٹھا لیا ہے ،سلطان ابراہیم سکندر نے قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے جن کی رسم تاجپوشی بعد میں ہوگی ،تقریب حلف برداری میں وزیراعظم انور ابراہیم اور دیگر کابینہ ارکان بھی شریک تھے،سلطان ابراہیم اسکندر سن 1958میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 2010سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں،سلطان ابراہیم ملکی معیشت میں بھی کافی نمایاں مقام رکھتے ہیں جن کا کاروباری حلقہ املاک سے لے کر ٹیلی مواصلات اور دیگر شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.



