بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے بعض علاقوں میں فضائی راستے سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل شروع کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوادر، پنجگور، کیچ اور خاران میں بیلٹ پیپرز ایئر لفٹ کیے جایں گے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی کے ذریعہ بھجوائے جائیں گے۔ بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبوں کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے 3 فروری تک مجموعی طور پر 26 کروڑ بیلٹ پیپرز شائع کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker