انٹرنیشنلتازہ ترین

اسرائیل غزہ میں جنگ عارضی طور پر روکنے کیلئے تیار ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل ماہ رمضان کے دوران غزہ پر حملے روکنے کے لیے تیار ہے اور اگلے ہفتے جنگ بندی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بات ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میرے قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا ہے کہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، ابھی یہ معاملے طے نہیں پایا مگر مجھے توقع ہے کہ 4 مارچ تک جنگ بندی ہو جائے گی’۔

امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ثالث ممالک کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے امن معاہدے پر کام کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker