دلچسپ و عجیب

سموسے لاکر کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اسکے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی

سموسے لا کر نہ دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے شوہر سے سموسے کھانے کی ڈیمانڈ کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سموسے نہ لا کر دینے کی صورت میں سنگیتا اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہوگئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں  شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئے۔

 

پنچایت میں لانے کے بعد  سنگیتا کے گھر والوں نے شیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی  ہےا ور  زخمی شیوم کو اسپتال لے جا کر طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker