بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر علاقہ ایس ایچ او کو معطل کیا جائیگا

کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات ایس ایچ اوز کو وارننگ جاری ،اسٹریٹ کرائمز ہویا پھر پیسے لینے کی شکایات پر ایس ایچ اوز کو معطل کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے واقعات واسٹریٹ کرائمز پر ایس ایچ اوز کو وارننگ جاری کردی گئی اگر کوئٹہ کے کسی تھانے کی حدود میں کوئی اسٹریٹ کرائم ہوتی ہے یا پھر کوئی بھی پولیس اہلکار کسی شخص سے پیسے لیتاہے اور شکایات ڈی آئی جی تک پہنچتاہے تو پھر وہ کارروائی ایس ایچ او کے خلاف ہوگی یہ فیصلہ گزشتہ روز ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گوریا کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہاگیاکہ اگر کوئی بھی پولیس اہلکار کسی شخص یا تیل گاڑی سے پیسے لے گا توپھر علاقہ ایس ایچ او کی شامت آئےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker