بزنستازہ ترین

کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سٹونک ‘ پر دوبارہ بڑی پیشکش کر دی

کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے ’ سٹونک‘ پر زبردست آفر کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹونک کی بکنگ پیمنٹ 25 لاکھ سے کم کرتے ہوئے 13 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے ۔

آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کیاموٹرز نے اس سے قبل گاڑی کی قیمت میں محدود مدت کیلئے 15 لاکھ روپے کی کمی کر دی تھی جس کے بعد شورومز پر گاڑی خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئیں اور کمپنی کو جلد ہی بکنگ بند کرنا پڑی ۔

کچھ عرصہ کے بعد کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں واپس 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ۔

کیا سٹونک میں 14 سو سی سی کا ایم پی آئی انجن دیا گیاہے ، اس کے علاوہ الیکٹرانک سٹیبلیٹی کنٹرول ، اے بی ایس ، متعدد ایئر بیگز دیئے گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker