
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔عاقب جاوید وائٹ بال کے بھی عبوری ہیڈکوچ ہیں۔
پی سی بی کے مطابق عاقب جاویدکی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔



