انٹرنیشنل

امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی

امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی
الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی: خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل
الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی: خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل
امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے موت کی سزا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں اسمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی ریاستوں الاباما، اوکلا ہاما اور مسی سپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker