بلوچستان

وڈھ: قومی شاہراہ 10 گھنٹے سے بند ، مبینہ اغواء کے خلاف لواحقین کا دھرنا بدستور جاری ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

وڈھ: قومی شاہراہ 10 گھنٹے سے بند ، مبینہ اغواء کے خلاف لواحقین کا دھرنا بدستور جاری ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

وڈھ۔۔۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ تحصیل وڈھ کے مقام پر گزشتہ11 گھنٹوں سے بدستور ٹریفک کے لئے مکمل طور پر معطل ہے۔ واضع رہے کہ وڈھ کے رہائشی عبدالباری ولد عبدالخالق قوم شیخ کو خضدار سے مبینہ طور پر اغواء کیے جانے کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عبدالباری کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔ دھرنے کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ عام مسافر، خواتین اور بچے گیارہ گھنٹوں سے گاڈیوں میں محصور ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker