مقامی خبریں

نیب نے نواز اور شہباز شریف کیخلاف انویسٹی گیشنز بند کر دیں

اسلام آباد: معلوم ہوا ہے کہ نیب نے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف انویسٹی گیشنز بند کر دی ہیں، یہ انویسٹی گیشنز عمران خان کے دور میں ان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے شروع کرائی تھیں جو خود اب نیب کے اشتہاری ہیں۔

اس حوالے سے دو شکایات تھیں۔ ان میں سے ایک نواز شریف کی جانب سے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے تھیں جبکہ دوسری شکایت بھی نواز شریف کیخلاف تھی لیکن ان کے طیارے کا غلط استعمال شہباز شریف نے کیا تھا جو اسے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے۔

دونوں شکایات 2019ء میں درج کی گئی تھیں اور اب انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker