پاکستانتازہ ترین

’کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں‘، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ردعمل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر دفاع کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکن نعرے لگا رہے ہیں۔

پرویز خٹک کو دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے’عمران خان زندہ باد اور کون بچائے گا پاکستان‘ کے نعرے لگائے۔

پرویز خٹک نے نعروں کے جواب میں کہا کہ ’کچھ تمیز کرلیں میں آپ کا چچا ہوں، آپ میں کوئی تمیز نہیں‘۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا سے پرویز خٹک کو دو صوبائی حلقوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے دو بیٹے بھی نہیں جیت سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker