پاکستانتازہ ترین

طیبہ گل ہراسانی کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ذاتی حیثیت میں طلب

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے طیبہ گل ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ودیگر کے خلاف طیبہ گل شکایت کی سماعت ہوئی۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نےکیس کی سماعت کی۔

طیبہ گل کا کہنا تھا کہ آئندہ تاریخ تب رکھیں جب جاوید اقبال صحت یاب ہوجائیں، میرے کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کو ضرور طلب کریں۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کی جانب سے ایک جیسا کیس فائل کرنے پر میرا اعتراض لکھ لیا جائے۔

چیئرپرسن فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر لگائےگئے الزامات پر جواب ضرور جمع کرانا ہے،کیس کا فیصلہ وقت پرکرنا ہے۔

وفاقی محتسب نے جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں بلالیا، کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker