پاکستانتازہ ترین

الیکشن 2024 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایت کی ہےکہ انتخابی نشان کی تبدیلی سےاجتناب کریں، اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں۔

دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں آج ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker