پاکستانتازہ ترین

یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے دو ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرکی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker