پاکستانتازہ ترین

پاکستان خطے کیلئے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے لیے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتےہیں، ڈیجیٹل Connectivity کے لیے انہیں یہ روٹ استعمال کرنے سے یورپ اور افریقا کے لیے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاشغر سے کراچی تک اب ہمارے پاس دو فائبر لوپس ہیں، اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح کل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ٹرانزٹ روٹ سے پاکستان کو سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے کیونکہ روٹس تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker