پاکستانتازہ ترین

ہائیکورٹ، عمران اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی، دھوکا دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں۔

عدالت نے لکھاکہ دھوکا دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابقہ و موجودہ شوہر عدالت میں لڑ پڑے

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس خارج نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker