پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker