پاکستانتازہ ترین

سترہ ارب روپے کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل اویس جمال ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیجے کی درخواست پر فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم نے 15 فروری سے 30 مارچ تک بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان کیخلاف نیب نے 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker