پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دے گا،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک کو دینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے نہیں دیا گیا، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئند عام انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، ہم نے شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنی ہوتی ہے پھر بھی سپریم کورٹ کے پاس ہی جائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بیرون ممالک دوروں پر تنقید کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول غیر ملکی دورے کرتے رہے لیکن ہمسایہ ملک نہیں گئے، ہمیں دہشتگردی پر جو توجہ دینی چاہئے تھی نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker