پاکستانتازہ ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چودھری کا این اے 128 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 12 فروری کو عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے128 لاہور سے آئی پی پی کے عون چودھری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔

جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرحکمنامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آراو 3 روز کے اندر ، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker