پاکستانتازہ ترین

کابینہ نے غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں فضائی سروس شروع کرنیکی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے انڈونیشیاکی ائیر لائن کو پاکستان کیلئے فضائی شروع کرنے اور ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشین ائیر لائن کو سرکاری ائیر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے انڈونیشیاکی ائیر لائن کو پاکستان کیلئے سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، ائیر لائن پاکستان کیلئے بی 737 اور اے 320 طیارے استعمال کرے گی اور ہفتہ وار 7 پروازیں شروع کرے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا، ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے، سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات سر انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker