پاکستانتازہ ترین

لودھراں: مسافر وین اور ٹریکٹر میں تصادم سے 6 مسافر جاں بحق

لودھراں میں مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حادثے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker