پاکستانتازہ ترین

طورخم سرحدی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کیلئے پانچویں روزبھی بند، مال بردارگاڑیاں پھنس گئیں

خیبر میں کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے سفری دستاویزات کی شرط پر عمل درآمد کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند رہی جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والی کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد 4 روز قبل شروع کیاگیاتھا۔

ڈرائیورز کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کوپاکستان داخل ہونے سے روک دیاگیا جس کے ردعمل میں افغان حکام نے تجارتی سامان ایکسپورٹ کرنے والی پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
آج پانچویں روز بھی دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

افغان حکام کاکہنا ہے کہ جب تک پاکستانی حکام پاسپورٹ کی شرط ختم نہیں کرتے تب تک پاکستانی کارگو گاڑیوں کو بھی افغانستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب چمن پر باب دوستی کے ساتھ دھرنے کی وجہ سے پاک افغان دوطرفہ تجارت دوماہ سے بند ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا سرحدی گزرگاہ 70 دنوں سے دوطرفہ ٹریڈ کیلئے بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker