پاکستانتازہ ترین

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان

کل سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے اور بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پئیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں شہری باہر کےکھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکےکپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker