تازہ ترینپاکستان

پنجاب : مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار ، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈینے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب نے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ (آئی بی اوز) آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشنز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ڈیٹونیٹر، پمفلیٹ، نقدی بھی برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم وغیرہ کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 2 ہزار 893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker