پاکستانتازہ ترین

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار 167 سمز بحال

ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

ذرائع ایف بی آرکے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار 167 سمز بحال کردی گئی ہیں،اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا ہے۔

ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی،مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker