پاکستانتازہ ترین

پاراچنار: 57 لاکھ روپے جمع کروانے آیا شخص بینک ملازم کے ہاتھوں قتل

خیبر پختونخواہ کے ضلع پاراچنار میں گھر سے لاش ملنے پربینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے لاش ملنے کا واقعہ پاراچنارکے علاقے اسپین خیل بانڈ ہ میں پیش آیا جس کے بعد بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ابراہیم 57 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے گیا تھا، بینک ملازم زکٰوۃ فارم بنانے کے بہانے ابراہیم کو اپنےگھر لے آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بعد ابراہیم کوگولی مارکر قتل کر دیا، واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker