پاکستانتازہ ترین

آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے ، وفاقی محتسب

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور خواتین کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے۔

ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین(اے او اے)کے زیر اہتمام ”کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ“کے مو ضو ع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپ اکستان کا آ ئین قو می زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور عزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 ء اور 2022 ء میں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے۔

اعجاز قریشی نے مزید کہا کہ یہ ویبینار کسی صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker