پاکستانتازہ ترین

گوادر سے کشتی کے ذریعے چار من چرس اسمگل کرنیکی کوشش

بلوچستان کے علاقے گوادر سے کشتی کے ذریعے 4 من سے زیادہ چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے شرابی ٹریک کے علاقے میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈز کی سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ کوسٹ گارڈ نے 164 کلو گرام چرس قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker