پاکستان

پنجاب میں مین ہول کورکی چوری پر قیدکی سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا، آرڈیننس جاری

لاہور: پنجاب میں اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید و جرمانےکی سزائیں ہوں گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرااسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید کی سزا ہوگی اور بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق مین ہول کورز سے متعلق قوانین کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب سرکاری تنصیبات میں مین ہول کور، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ آرڈیننس کے تحت سرکاری تنصیبات کی چوری پر 1 سے3 سال قید اور 2 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، بغیر اجازت تنصیبات اتارنے یا خریدوفروخت پر 1 سے 3 سال تک قید اور 5 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker