انٹرنیشنل

امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی نوانتھم ناوی کے نام

ناروے کی نوبیل کمیٹی نے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی نوانتھم ناوی کو دیا گیا، نوانیتھم ناوی نسل پرستی، ریاستی جبر اور جنگی جرائم کے خلاف جدوجہد کرتی رہیں۔ امن کا نوبیل انعام عالمی امن یا جنگ زدہ علاقوں میں خدمات پر دیا جاتا ہے۔

نوانیتھم ناوی نے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے کارکنوں کی قانونی نمائندگی کی۔ وہ 2003 سے 2008 تک بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جج رہیں، 2008 سے 2014 تک اقوامِ متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق رہیں۔

واضح رہے کہ نوبیل اس انعامات کے سلسلے کا نام ہے جس میں کمسٹری، فزکس، طب، ادب اور امن جیسے شعبوں میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ نوبیل انعام ان لوگوں کو دیے جاتے ہیں جنھوں نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران ’انسانیت کو عظیم فائدہ پہنچایا۔

یہ سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کا بیان ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔ انھوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے۔ سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker