پاکستانتازہ ترین

اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزراء ، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیرمملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اور نوجوان پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی، تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker