پاکستانتازہ ترین

مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ ڈی سی کوئٹہ کا نیا انکشاف

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے مرغی کی بڑھتی قیمت سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

ڈی سی کوئتہ کے مطابق شہر کے متعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب کے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوا کر مرغی خریدتے اور مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی دھندے کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر840 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولٹری فارم مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker