تازہ ترینانٹرنیشنل

امریکا کا یمن میں حوثیوں پر حملے شروع

امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں میزائل اورکمانڈکنٹرول تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں حملے کیے گئے، جن میں ایک میزائل سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈکے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اوراینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام ہوا۔تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker