Punjab

راولپنڈی: لاہور جانے والی بس چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، 28 زخمی

راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی، چکری انٹرچینج کے قریب پھسلن کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کچے میں اتر کر الٹ گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سے سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کیلئے ریسکیو ٹیمیں اورموٹروے پولیس جائے وقوعہ پرپہنچیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے ڈی ایچ کیو چکوال، پمز اسلام آباد اور راولپنڈی منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker