پاکستانتازہ ترین

عوام نے ہمیشہ ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں کون سی مخلوق ووٹ غائب کرتی ہے: اختر مینگل

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں ووٹ کون سی مخلوق غائب کرتی ہے۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ اس بار چار حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں،کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانےکےلیےنہیں لڑرہا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنےکا مقصد یہ بتانا ہےکہ بلوچستان میں بسنے والوں کی وارث بی این پی ہے۔

سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرانےکیلئے ہمارےمخالفین سپریم کورٹ تک گئے، آج آپ لوگوں نے 8 فروری سے پہلےہی اپنا فیصلہ دےدیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker