پاکستانتازہ ترین

مظفرگڑھ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

مظفرگڑھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل بائی پاس پر پیش آیا جہاں ملزمان نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker