پاکستانتازہ ترین

دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماننا چاہیے کہ 76 برسوں میں ہم ترقی نہیں کرسکے، ہمیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے بشام میں چینی شہریوں پر حملےکو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیا اور چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائیگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker