پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: خاتون وکیل نے جج سے تلخ کلامی پر عدالت کو تالا لگاکر بند کردیا

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کوتالالگاکربندکردیا۔

سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا۔

خاتون وکیل کی سول جج کی عدالت کو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سول جج اور وکیل کےدرمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker