پاکستانتازہ ترین

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظورکرلی گئی۔

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12500روپےٹیکس دیناہوگا،امریکااورکینیڈا کیلئےبزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔

امریکاکےسفرکیلئےبزنس،کلب اورفرسٹ کلاس ٹکٹ پرساڑھے3لاکھ روپےٹیکس دیناہوگا،مشرق وسطیٰ اورافریقاکےسفرکیلئےبزنس،فرسٹ اورکلب کلاس پرڈیڑھ لاکھ روپےٹیکس دیناہو گا۔

اسی طرح یورپ کے فضائی سفرکیلئےبزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر2لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker