پاکستانتازہ ترین

گجرات: پیشی کے لیے عدالت جانیوالے چار افراد راستے میں ہی فائرنگ سے قتل

گجرات: عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد پیشی پرجارہے تھے کہ لادیاں کے علاقے میں پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے فائرنگ سے چار افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لادیاں واقعے کے ملزمان کوجلد گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker