پاکستانتازہ ترین

شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون افسر

لاہور : خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کو  ایشیا سوسائٹی  21  نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق  ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا ہے،  اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ  ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر  کو فلپائن میں منعقد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker